اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)این ڈی ایم اے نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلابی صورتحال پرالرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلابی صورتحال پرالرٹ جاری کر دیا،
گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے جبکہ کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر ،راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، جبکہ سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقے بھی خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے حویلی،وادی نیلم ، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور شہری سیلاب کابھی خطرہ ہے ۔
جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں سوات، ہنارچی، ترسات ہندور، دارکوٹ اور اشکومن میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے
این ڈی ایم اے نے اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلابی صورتحال پرالرٹ جاری کر دیا
گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے جبکہ کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
وادی لیپا، کمپیوٹر کورسز سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو اسناد تقسیم