مظفرآباد :سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ این ٹی ایس میرٹ لسٹ میں انتظاریہ فہرست میں موجودہ امیدواروں کی اگلے امتحان تک خالی اسامیوں پر عارضی تقرریوں کے بجاے مستقل تقرریاں کی جائیں۔
ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے والے مرد وخواتین امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہےکہ پاس کرنے والوں کی قطعی عارضی تقرریاں کی جارہی ہیں انہوں نے مقابلے کا امتحان پاس کیا ہے ان کی مستقل بنیادوں پر تقرریاں ہونی چاہئیں۔
حکومت کی نا کوئی سمت ہے نا ہی پالیسی ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ امیدواروں نے نے سابق راجہ محمد فاروق حیدر خان کو اپنےساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے متعلق آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت غیر ریاستی ممبر اسمبلی کا تحفظ کرنا چھوڑ دے ورنہ راستہ روکیں گے،فاروق حیدرکاانتباہ
ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہوگی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔
قانون ساز اسمبلی کی کارروائی براہ راست مقامی کیبل آپریٹرز اور سوشل میڈیا پرنشر ہونی چاہئے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ان کے منتخب نمائندے ایوان میں ان کی ترجمانی کیسے کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 3ہزار امیدواروں کی این ٹی ایس تقرریاں کی گئی تھیں جس کے بعد ویٹنگ لسٹ امیدوار تقرریوں کا مطالبہ کررہے تھے لیکن اب حکومت کی طرف سے ان کی ایڈہاک تقرریاں کی جا رہی ہیں جس پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔




