باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے کہا ہے کہ باغ شہر سے تجاوزات ہر صورت ختم کی جائیں گی تاجران شہریان صحافی اور سول سوسائٹی انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تعاون کریں۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن،پولیس کے آفیسران تاجران ، شہریان اور صحافیوں کے نمائندگان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
شرکاء نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سید کلیم عباس نے کہا کہ تاجران سمیت کوئی بھی شخص گاڑی یا موٹر سائیکل دکان کے آگے کھڑا نہیں کرے گا ورکشاپس کو وارننگ دے دی ۔۔
اپنے احاطہ کے علاوہ سڑک پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں محکمہ شاہرات سڑکات پر لائننگ کرے گا، جس کے اندر کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل کھڑا نہیں ہونے دیا جاے گا۔۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے پارکنگ کی جگہیں مختص کی گئی ہیں اسکے علاوہ گاڑی موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڑھیاں مختص شدہ جگہ پر شفٹ کی روڈ کو بند کر کے ریڑھی لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا انہوں نے کہا کہ تاجران تھیڑے خود ہٹا دیں تمام سامان شیٹرز کے اندر رکھیں آپریشن کے دوران کسی بھی شخص کا سامان سڑک پر ملا تو ضبط کیا جائے گا۔۔۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سڑک پر کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جاے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہو رہا ہے غیر قانونی تعمیرات ہر صورت مسمار کریں گے۔ اہلیان باغ انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔
ایس ایچ او راجہ سہیل خان کی معطلی کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئی، دھرنا، فوری بحالی کا مطالبہ