راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے 35 طلباء میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر زکریا ذاکر نے تعلیم کے شعبے میں سُدھن ایجوکیشن کانفرنس کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کو فراہم کی جانے والی مالی امداد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں راولاکوٹ کی فعال سول سوسائٹی، مستحکم تعلیمی ماحول اور اس کے رہائشیوں میں شہری ذمہ داری کے مضبوط احساس پر روشنی ڈالی۔
سُدھن ایجوکیشن کانفرنس کے قائم مقام صدر سردار شہزیب شبیر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف، اسکالرشپ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رحیم خان اور سیکریٹری ایس ای سی ڈاکٹر غلام حسین سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر محمد فراز خان، ڈائریکٹر SFA&UA UPR نے کی۔
ڈاکٹر زکریا ذاکر نے راولاکوٹ کمیونٹی کی طرف سے کسی بھی طرح کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے راولاکوٹ میں تعلیم کو آگے بڑھانے اور ضرورت مند طلباء کی مدد کے لیے ایسے مزید اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
راجہ فاروق حیدر ن لیگی رہنما شوکت علی شاہ کی گرفتاری پر برہم، دھرنا دینے کا اعلان