مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ پولیس آزادکشمیر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی تنخواہوں میں تفاوت پر ملازمین کے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں بارے پولیس اہلکاروں کو دو ررہنے کی ہدایت کی ہے ۔
آزاد کشمیر کے محکمہ پولیس نے اپنے ملازمین کو پولیس اہلکاروں اور دیگر محکموں کے ملازمین کے درمیان تنخواہوں کے تفاوت پر بحث کرنے والی سوشل میڈیا مہم میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
ریجن آفس پونچھ راولاکوٹ کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پریس ریلیز میں، محکمہ اس طرح کے مباحثوں کو بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی” سمجھتا ہے اور ملازمین کو یاد دلایا ہے کہ ایک تادیبی قوت کے طور پر، وہ مخصوص قواعد و ضوابط کے تابع ہیں۔
پولیس ملازمین کو تنخواہ میں تفاوت کے معاملے میں حصہ لینے یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس ایک’’ضباطی فورس‘‘ ہے اور اسے ایک ضروری سروس سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ کے قواعد و ضوابط بھی پولیس ملازمین کو ایسی کسی مہم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پولیس اہلکاروں کو جاری ہدایات میں کہا گیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کو ممکنہ محکمانہ انکوائریوں سمیت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملہ تمام ملازمین کے نوٹس میں لانا ضروری ہے کہ سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں کی تنخواہوں میں تفاوت کے حوالے سے خدشات کو تسلیم کرتی ہے اور مبینہ طور پر متعلقہ حکام کو رپورٹس بھیج چکی ہے۔
اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس مظفرآباد کے متعلقہ فورم کو رپورٹس بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ محکمہ پولیس تنخواہوں سے متعلق نوٹیفیکیشن کے اجراء یا منسوخی کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس بلاول ہاوس کراچی پہنچ گئے ، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان