راولاکوٹ :آزاد جموں وکشمیرایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے آفیسر ڈاکٹر عمر اعظم کا اعزاز۔ ڈاکٹر عمر اعظم نے آل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا امتحان ٹاپ کر لیا۔
ڈاکٹر عمر اعظم کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ (راولاکوٹ )سے ہے اور وہ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی، کوٹلی اور میرپور بھی رہ چکے ہیں۔
آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے سول سروس آفیسران اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر عمر اعظم کی کامیابی پر بھرپور ستائش کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر عمر اعظم کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر مختلف مکاتب فکر کے لوگ اسے انتہائی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں
ڈاکٹر عمر اعظم اس وقت وہ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم تعینات ہیں۔