مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایران جس طرح اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ اسرائیل نیست و نابود ہو گا۔ پوری امتِ مسلمہ ایک پیج پر ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیرہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر ظفراقبال ملک نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں واحد اقبال بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وزیرحکومت ظفراقبال ملک کامشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا کردار سب کے سامنے ہے سب ایران کی پشت پر کھڑے ہیں اسرائیلی وجود مشرق وسطیٰ کیلئے پہلے دن سے خطرہ تھا ہے اور رہے گا ۔یہ خلیجی ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کی مد میں فی کنبہ سربراہ کو پندرہ لاکھ کا ہیلتھ کارڈ جاری کیا جارہا ہے جس سے وہ فری علاج کروائیں گے۔ جن بیماریوں کا علاج آزاد کشمیر سے نہ ہوا پاکستان کے بڑے ہسپتالوں سے کروائیں گے اس لیے یہ بجٹ تاریخ کا پہلا عوامی بجٹ ہو گا۔
وزیر حکومت ظفراقبال ملک کا کہنا تھا کہ ہیلتھ اور تعلیم پیکیج لا رہے ہیں یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا پیکیج ہو گا جس میں لوگوں کی ضرورت کے مطابق تعداد لیب اور انفراسٹرکچر دیکھ کر اداروں کو اپ گریڈ کریں گے۔
صحت کے تیرہ میں سے آٹھ ہزار لوگ صرف سپورٹنگ سٹاف ہے پانچ ہزار ٹیکنیکل سٹاف ہے ہیلتھ اور تعلیم لوگوں کے بنیادی حقوق ہیں!