نئی دہلی(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو بڑے پیمانے پر معاشی اور اسٹریٹجک دھچکا لگا ہے۔ بھارتی نقصان کا کل تخمینہ 103 بلین سے زائد امریکی ڈالر سے لگایا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے” آپریشن سندور “ کے نام سے پاکستان کے خلاف ایک ننگی جارحیت کی جو اسے انتہائی مہنگی پڑی ، پاکستان کے ایک بھر پور جوابی وارنے بھارت کی ناقص جنگی صلاحیتوںکا پول کھول دیا۔
بھارت کو اس دوران تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی فوجی لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات برداشت کرنے پڑے۔
اسے 2.4 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے کئی جنگی جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے اور اسکی ائر فورس کی کمزوریاں بھی نمایاں ہو گئیں۔
پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بندش سے 2ہزار سے زائد بھارتی پروازیںمتاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں اسکے ہوا بازی کے شعبے کو اب تک تقریباً 600 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اسکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی شدید دھچکا لگا
بھارتی منڈیوں سے اندازے کے مطابق 20 بلین امریکی ڈالر نکال لیے، جس سے ریزرو بینک آف انڈیا کو روپے اور بانڈ کی پیداوار کو مستحکم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے پڑے۔
ماہرین اقتصادیات نے اندازہ لگایا ہے کہ 30 دن کی جنگ بھارت کی جی ڈی پی سے 400 بلین امریکی ڈالر کا صفایا کر سکتی ہے۔۔
اسرائیلی فوج کے نقشے میں مقبوضہ جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ ، بھارتی سیخ پا