فضائی راستے بند، ایران میں45 سے 50 ہزار پاکستانی پھنس گئے

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ، ہزاروں کی تعداد میں زائرین ودیگر مقیم پاکستانی ایران میں پھنس گئے ، فضائی راستے بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کی غیرسرکاری تعداد تقریباً 45 سے 50 ہزار کے درمیان موجود ہے ، ایران میں قابل غور تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایران 909 کلومیٹر لمبی سرحد پر دوردراز کے تین انٹری و ایگزٹ پوائنٹس ہیں ، تفتان ، گبد اور مند کے مقامات دور دراز اور سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث زمینی اور فضائی راستے بند ہیں،ایران میں موجود پاکستانیوں میں بڑی تعداد زائرین کی ہے، پاکستانی زائرین مشہد، قم اور تہران کے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں

ایران میں پاکستانی طلبہ، مزدور، تاجر اور پروفیشنل بھی مقیم ہیں،زاہدان، مشہد اور تہران میں پاکستانی کمیونٹی نمایاں ہے،ایران میں موجود پاکستانیوں میں کچھ تعداد ٹرانزٹ مسافروں اور دوہری شہریت والوں کی بھی ہے۔پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مون سون بارشیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس، تمام محکموں کو الرٹ رکھنےکا حکم

Scroll to Top