بجٹ میں مقبوضہ کشمیرکے1600طلبہ کیلئے سکالرشپس مختص

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے 1 600 سکالرشپس مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ وظائف پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ ہوں گے، جس کا مقصد پاکستان میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کشمیری طلبا کی معاونت کرنا ہے۔

یہ اسکیم سب سے پہلے مئی 2019 میں سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کے تحت متعارف کروائی گئی تھی ۔

بجٹ2025-26 کی دستاویز کے مطابق اسکالرشپ اسکیم کے لیے رواں مالی سال میں 16 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر،جاریہ اخراجات140ارب،ترقیاتی بجٹ کیلئے48ارب مختص، وزیراعظم نے 5 ارب کا پیکیج بھی دیدیا

واضح رہے کہ 2018-19 کے بجٹ میں اس پروگرام کے لیے مجموعی طور پر تقریبا 2.05 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ان وظائف کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں، خصوصا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) سے منسلک اداروں میں اعلی تعلیم کے خواہش مند طلبا کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرکے ان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانا اور پاکستان کی تعلیم پر مبنی نرم سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ اسکالرشپ اسکیم نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی امید ہے بلکہ مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی عملی عکاسی بھی ہے۔

Scroll to Top