ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا بڑا اقدام، آن لائن بائیک سروس دوبارہ شروع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل، مسعود الرحمن عباسی)مظفرآباد شہر میں آن لائن بائیک سروس کا آغاز کر دیا ۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمدثر فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآبادعمران عباس نقوی کو ”کشمیر بائیکیا“ کمپنی کی جانب سےOnline Application کا ڈیمو دیا گیا۔

اس Application کے ذریعہ شہری نا صرف آن لائن رائیڈ بک کر سکیں گے بلکہ پارسل وغیرہ بھی منگوا سکیں گے۔ Online Application کے استعمال سے ٹریفک کے مسائل میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی

پبلک مقامات پر رش کم ہونے کے علاوہ سفر بھی محفوظ ہو گا۔ کشمیر بائیکیا سے ہٹ کر دیگر بائیک سروس سے متعلق جملہ کمپنیز کی این او سی قبل ازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ان کمپنیز کا آپریشن بھی بند کر دیا گیا ہے۔

کمشنر پونچھ مسعود الرحمن سے انجمن تاجران راولاکوٹ کے وفد کی اہم ملاقات، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

Scroll to Top