ضلع بھمبر:نسواں اسکولوں اور دفاتر میں ملازمین کی بھرتی، انٹرویو کی تاریخ کا اعلان

ضلع بھمبر کےنسواں اسکولوں اور تعلیمی دفاتر میں درجہ چہارم کی خالی اسامیاں پر کرنے کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نسواں بھمبر کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے تحت ان اسامیوں کے لیے 14 نومبر کو انٹرویو منعقد کیے جائیں گے۔   

 اشتہار کے مطابق ضلع کے مختلف گرلز مڈل اسکولوں، پرائمری اسکولوں اور تعلیمی دفاتر میں کل 11 خالی اسامیاں دستیاب ہیں، جن پر مقامی افراد سے سادہ کاغذ پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سرکاری نوکری،شکایات کیلئے آن لائن سروسز کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا اعلان

خالی اسامیوں اور اداروں کی تفصیلی معلومات:

ان تمام 11 اسامیوں میں چوکیدار اور نائب قاصد کی آسامیاں شامل ہیں۔ جن اداروں میں یہ اسامیاں دستیاب ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • ڈی ای او آفس نسواں: چوکیدار کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول سیری بنڈالہ: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول کس گوپال: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • اے ای آئی نسواں تحصیل برنالہ: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول علی بیگ: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول جھنڈا: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول خروزه: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول کا گلڑہ مشرقی: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول چھلہ کوہل: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز مڈل اسکول سوہادہ: نائب قاصد کی 1 اسامی۔
  • گرلز پرائمری اسکول عہد برنالہ: کلرو (نائب قاصد) کی 1 اسامی۔

اہلیت کی شرائط اور درخواست کا طریقہ:

ان تمام آسامیوں پر بھرتی اوپن میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ ان کی عمر 18 سال سے کم اور 40 سال سے زیادہ نہ ہو۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست سادہ کاغذ پر لکھیں اور اس کے ساتھ اپنی اصل تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور ریاست کا باشندہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کاپیاں لف کریں۔

انٹرویو کے دن تمام اصلی کاغذات کمیٹی کے سامنے پیش کرنا ضروری ہوں گے۔ شرط کے مطابق نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔ تمام امیدواروں کے انٹرویو 14 نومبر کو گرلز ہائی اسکول بھمبر میں ہوں گے، اور انٹرویو میں آنے والوں کو کسی قسم کا سفری خرچ (ٹی اے، ڈی اے) نہیں دیا جائے گا۔