پیپلزپارٹی رہنما وسابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر انتقال کرگئے

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)مرکزی رہنما پیپلزپارٹی ،سابق وزیر خزانہ و گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم طویل عرصے تک ملکی سیاست اور قانون کے شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے وفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے۔

کمال الدین اظفر دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

کمال الدین اظفرکے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں مرحوم کمال اظفر کی لازوال قربانیاں ہیں،95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں بے شمار خدمات ہیں،کمال اظفر وزیر خزانہ کے اہم منصب پر بھی فائض رہے،اہلہ خانہ کےمطابق نماز جنازہ اور تدفین 28 مئی کو عبداللہ شاہ غازی مزار میں ہوگی،کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے وفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے،وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔
آزادکشمیر:سٹیٹ سجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیلئے کمپوٹرائزڈ اپلیکیشن سسٹم تیار

Scroll to Top