shahbaz

پاک بھارت کشیدگی کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف آج دوست ممالک کے دورے پرروانہ ہونگے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر کیلئے وزیر اعظم  شہباز شریف اظہار تشکر کیلئے آج چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم چاروں ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر جامع بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران دوست ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑی طاقت کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، وزیر اعظم شہبازشریف

یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کے بعد ترکی اور آذربائیجان کی کھلی حمایت نے نئی دہلی کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید ردعمل سامنے آیا جس کے نتیجے میں ترکی اور آذربائیجان کے خلاف بھارت میں بائیکاٹ مہم شروع ہو گئی تھی ۔

کئی ہندوستانی ریاستیں ترک شہریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہیں،عوامی دباؤ کی وجہ سے بہت سے ہوٹل مالکان نے ترک سیاحوں کے لئے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں ۔

ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کی بھر پور حمایت کی تھی جو بھارت کو برداشت نہ ہوئی جس کے نتیجے میں ہندوستان میں ان ممالک کی اشیاء کی بائیکاٹ مہم چلائی گئی ۔

 

Scroll to Top