مظفرآباد :ممبرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی وصدر مرکزی انجمن تاجران شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ 24 مئی کو مظفر آباد کے عوام ریاست بھر کے لوگوں کا فقیدالمثال استقبال کریںگے۔
تاجروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے اس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔
ہم نے اپنےزو ر بازو سستا آٹا اور سستی بجلی لی ہم نے اس سہولت کو بچاناہے، تما م مکاتب فکر کو اس میں شرکت کرنا ہوگی ،24مئی کو تاجروں نے چھٹی کا اعلان کیا ہے، ہمارا پروگرام تاریخی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے 13 مئی کا پروگرام 24مئی تک موخر کیا ہے، 24مئی کو ہمارا پروگرام اپر اڈا میں شام 4 بجے شروع ہوگا۔
ریاست کے لوگوں کی بہتری کیلئے 3لوگوں نے قربانی دی ہے ، اس سہولت کو آگے منتقل کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہی ہم اپنی شناخت کی بات کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی مصنوعات کا بائیکاٹ ریاستی سطح پر ہو، کاروباریوں کو متبادل دیا جائے،شوکت نواز میرکا دوٹوک موقف




