پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی خاتون یوٹیوبر گرفتار

بمبئی(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی یوٹیوبرکو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق معروف ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے شہر حصار سے گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ’ٹریول وِد جو‘ کے نام چینل چلاتی ہیں جس کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ وہ انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ماضی میں 2 مرتبہ پاکستان کا بھی سفر کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر جیوتی ملہوترا علاوہ دیگر 5 افراد بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ مطابق دونوں افراد پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے،

ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
امریکہ میں بھارتی شہریوں پر زمین تنگ،ٹرمپ انتظامیہ کی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

Scroll to Top