مظفر آباد، میر پور، ہٹیاں بالا، کوٹلی،نیلم ، راولا کوٹ،باغ،وادی لیپہ،بھمبر،حویلی(کشمیر ڈیجیٹل ) آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں یوم تشکر منایا گیا ریلیاں نکالی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاکستان بھر اور آزاد کشمیر میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم تشکر منایا گیا ۔
مظفر آباد، میر پور، ہٹیاں بالا، کوٹلی،نیلم ، راولا کوٹ،باغ،وادی لیپہ،بھمبر اور دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور پاک افواج کو شاندار فتح پر بھر پورخراج تحسین پیش کیا گیا
ریلیوں کے شرکاء نے آزادی ،پاکستان اور بہادرافواج کے حق میں نعرے بازی کی ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے “کے نعرے لگائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر بھر میں بنیان مرصوص یوم تشکر تقریبات جاری،پاک فوج کو خراج تحسین پیش
اس موقع پربھارتی فائرنگ سےشہید ہونے والے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد ے نعرے لگائے۔
اسی طرح پاکستان بھر میں مسلح افواج کو ریلیاں نکال کر اور اظہار تشکر کی تقریبات کا انعقاد کر کے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
یوم تشکر کے موقع پر ملک بھر میں دن کا آغاز قرآن کی تلاوت اور مساجد میں خصوصی دعاؤں سے ہوا،وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے نعرے تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور فوجیوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔یوم تشکر،وفاقی دارالحکومت میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی
ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس پر پرچم لہرایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت ہوئی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیںپاکستان کی بہادر اور پیشہ ور مسلح افواج نے دشمن کو موثر اور زبردست جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب لکھا ہے ۔