نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر وممبر اسمبلی راجہ فاروق حیدر خان کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے گولہ باری کے نقصانات کا جائزہ لیا شہدا کے گھروں میں بھی گئے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے شہدا زخمیوں اور املاک کیلئے اعلان کردہ پیکیج کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے جذبے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا معصوم بچوں عورتوں بزرگوں کو شہید کیا۔
پاکستان کی بہادر افواج نے صرف دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں بہترین قیادت کی۔ پاک فوج اور عوام نے ملکر ہندوستان کو ہر محاذ پر شکست دی۔
یہ امر باعث مسرت ہے کہ اس وقت فوج کی قیادت جنرل عاصم منیر جیسے شیر دل قائد کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے فضائیہ بحریہ بری فوج کی صلاحیتوں کا دنیا نے مظاہرہ دیکھا۔
بھارت نے ایل او سی پر کھلونا نما دھماکہ خیز آلات لانچ کردیئے ، الرٹ جاری