ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک، 12 مئی بارش کی پیشگوئی

مظفرآباد اور گردونواح میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیر، 12 مئی کو جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ متوقع بارش کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار، 11 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

پیر 12 مئی کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے مگر خطہ پوٹھوہار، وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران کچھ مقامات پر بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top