بھارت کو ماننا پڑے گا پاکستان کی فضائی طاقت ہندوستان سےبہت زیاد ہ ہے،برطانوی صحافی بھی یہ اعتراف کرنے پر مجبو ہوگئے ،اس سے قبل امریکی صحافی نے بھی پاکستان کے شاہنیوں کی تعریف کی تھی ۔
امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی صحافی نے بھی ہندوستان پر پاکستان کی برتری کے بارے میں بات کی ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارےساؤتھ ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اوتھرجان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ قبول کرنا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاکستانی میزائل کے تابڑ توڑ حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔
برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
اینبرسن ایتھرجن نے کہا کہ ہندوستان نے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدے ہیں پھر بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔