جنگ بندی علاقائی امن واستحکام کیلئے قبول کی ، وزیراعظم شریف کا پیغام

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کیلئے فعال کردار کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔

وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔
مودی سرکار کا بھارت مخالف پاکستانی صحافیوں کو ’’بلیک آؤٹ ایوارڈز‘‘ کا اعلان، نجم سیٹھی، حامد میر، طلعت حسین ،کاشف میر سرفہرست

Scroll to Top