azad kashmir sco

مشکل حالات میں قابلِ تحسین کردار ، وادی لیپہ میں ایس سی او کی مثالی سروس

وادی لیپہ (جی ایم بخاری)جہاں وادی لیپہ حالیہ دنوں میں شدید فائرنگ، گولہ باری اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ، وہیں ایک ایسا ادارہ بھی ہے جس نے خاموشی سے مگر غیر معمولی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور وہ ہے ایس سی او ۔

اگرچہ ماضی میں ایس سی او کی سروس مختلف حلقوں کی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے مگر حالیہ بحران میں اس ادارے نے اپنی اہمیت اور کارکردگی دونوں کو ثابت کر دیا۔

جب فائرنگ اور گولہ باری کے باعث پورا علاقہ لرز رہا تھا، تب بھی ایس سی او کی سروس ایک لمحے کے لیے معطل نہ ہوئی۔ نہ صرف نیٹ ورک بحال رہا بلکہ مسلسل اور مستحکم رہا۔

جس کی بدولت عوام کو رابطے میں رہنے، معلومات شیئر کرنے اور حالات سے باخبر رہنے میں سہولت ملی،یہ وادی لیپہ جیسے حساس اور سرحدی علاقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کی نئی راہ، ایس سی او کے مزید تین فری لانسنگ ہب فعال

جس کا سہرا ایس سی او کے ان محنتی انجینئرز اور عملے کے سر جاتا ہے جو ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔

ہم ان مشکل حالات میں ایس سی او کو بروقت اور معیاری سروس فراہم کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی خدمات کا یہی معیار برقرار رکھے گا۔

Scroll to Top