پاکستان پر بھارتی ڈرون جارحیت میں اضافہ، پاک فوج نے والٹن روڈ پرمزید 3، راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرا دیے

افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب واقع فوڈ اسٹریٹ اور ریس کورس کے پاس ڈرون حملے کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرائے جانے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہیں، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈرونز کے گرنے سے ایک دکان کو جزوی نقصان جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف بھیجے گیا ہاروپ ڈرون ایک درخت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد دکان پر آ گرا جس سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ دکاندار زخمی ہوگیا جسے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ڈرون گرنے کی اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈرون کے ملبے کو اپنے قبضہ میں لے لیاہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے کر اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ادھر لاہور میں ولٹن روڈ پر بھارت کے مزید 3 ڈرون گرکرتباہ ہو گئے ہیں۔
بھارت کی جانب سے بھیجے گئے مزید 3 ڈرونز کو لاہور میں والٹن روڈ پر مار گرائے گئے ہیں، راولپنڈی میں 2 جبکہ کراچی میں 1 ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

گھوٹکی ڈرون حملے میں شہری جاں بحق
بھارتی ڈرونز جارحیت کا سب سے شدید واقعہ گھوٹکی کے سرحدی علاقے خنجو میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات دیر گئے ایک ڈرون گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص جائے حادثہ کے قریب تھا جب ڈرون گرا اور زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات کے لیے ملبے کو محفوظ کرلیا ہے۔ اس واقعے نے سرحد پر دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عمرکوٹ
پاکستان کی دفاعی فورسز نے عمر کوٹ میں چھور کینٹ سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صوفی اکبر گاؤں کے قریب ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون مبینہ طور پر حساس علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشن پر تھا۔ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے ڈرون کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی روک لیا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔ ملبے کو مزید تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

شیخوپورہ
شیخوپورہ میں پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے ایک اور بھارتی ڈرون کو بہامن گاؤں کے قریب مار گرایا۔ ڈرون رہائشی علاقوں سے دور ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا جس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکا۔ پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے تحقیقات کے لیے ملبہ اکٹھا کر لیا ہے۔

کراچی
کراچی میں ملیر شرافی گوٹھ کے قریب ایک ڈرون کو مبینہ طور پر پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا۔ ڈرون ایک رہائشی مکان پر گر کر تباہ ہوا جس سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Scroll to Top