پاکستانی جوابی وار میں رافیل طیارے کو نقصان پہنچا، فرانسیسی حکام کی تصدیق

پیرس(کشمیر ڈیجیٹل)فرانسیسی اہلکار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رافیل طیارہ مار گرایا کیونکہ حکام مزید نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار نے امریکی چینل سی این این کو بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر انتظام فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا جو کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہواکہ کوئی فرانسیسی ساختہ جدید ترین جنگی طیاروں میں سے ایک لڑائی میں ضائع ہوا ۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے تھے جن میں تین رافیل بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ابھی تک اس دعوے کا جواب نہیں دیا۔

فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام کے احکامات ک مطابق بتایا کہ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا پاکستان نے راتوں رات ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے پرزوں کی لی گئی تصاویر میں فرانسیسی صنعت کار کا لیبل دکھایا گیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا یہ پرزہ رافیل طیارے کا ہے یا نہیں۔

جیٹ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔
رافیل طیارے کا پس منظر
رافیل ایک 10 ٹن، جڑواں انجن والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو فضائی جنگی اور زمینی مدد کے لیے 30 ملی میٹر توپ کے ساتھ ساتھ ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، لیزر گائیڈڈ بم، اور کروز میزائلوں سے لیس ہے۔

اس تازہ ترین اضافے سے پہلے، ہندوستان کے پاس اپنی فضائیہ میں 36 رافیل جیٹ طیارے تھے، جو فرانسیسی صنعت کار ڈسالٹ ایوی ایشن سے خریدے گئے تھے۔فرانسیسی فوج نے اس واقعے پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
بھارت کی تمام کوششیں ناکام ،پاکستان کیخلاف بچھائے گئے جال میں خود پھنس گیا ، الطاف حسین وانی

Scroll to Top