PALGAM FALS FLAGS

مودی حکومت نےحقائق چھپانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا، فرانسیسی میڈیا نے بھانڈہ پھوڑ دیا

فرانسیسی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں حقائق کو چھپانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعےمیں حقائق کو چھپانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے لوگوں کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا ،فرانسیسی میڈیا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز اور تصاویر کو بھارتی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پہلگام میں ایک جوڑے کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بی جے پی کی پروپیگنڈہ کرنے کی 26 سالہ طویل تاریخ ،غیر ملکی جریدے نے بھانڈہ پھوڑ دیا

فرانسیسی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ حملے کے بعد لیفٹیننٹ نوروال کی شناخت سوشل میڈیا پر جھوٹے مواد سے منسلک
تھی۔

فرانس 24 نیوز کے مطابق بھارتی نیوز چینلز پر بھی غلط مواد نشر کیا گیا،جعلی خبروں کے متاثرین سامنے آئے اور خود حقائق کو واضح کیا۔

ویڈیوز اور تصاویر کے لیے مستند ذریعہ کی کمی اس بات کی علامت ہے کہ وہ جعلی ہیں ،بھارت کا جھوٹ عالمی میڈیا میں بھی بے نقاب ہوچکا۔

Scroll to Top