باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا۔

شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔

تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف ترجوت سنگھ کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔ تیسرے راؤنڈ سے ہی بھارتی باکسر کے قدم لڑکھڑانے لگے تھے،

مگر شہیر نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ریفری نے چوتھے راؤنڈ میں ترجوت سنگھ کی حالت دیکھتے ہوئے فائٹ ختم کر دی۔ شہیر آفریدی نے اب تک 17 باکسنگ مقابلوں میں سے 15 جیتے، ایک میں شکست کھائی اور ایک برابر رہا
پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا،شاداب خان میچ سے باہر

Scroll to Top