مظفرآباد: ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پولیس آفیسران‘ مجسٹریٹ صاحبان‘ ضلعی آفیسران اور سکیورٹی اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں چڑکپورہ روڈاور دیگر اہم سڑکوں پر تجاوزات ختم کرنے کے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے صارفین جو گھریلو ٹیرف کی آڑمیں کمرشل ٹیرف کے مطابق پانی استعمال کر رہے ہیں کو قانون کے دائرکار میں لانے کے علاوہ غیرقانونی کنکشن ختم کئے جائیں گے اورکارروائی عمل میںلائی جائیگی۔
ایس ایس پی مظفرآباد اور مہتمم برقیات مظفرآبادبجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی ضابطہ عمل میں لاتے ہوئے FIR اندراج کریں گے ۔
اجلاس میں مظفرآباد میں لگی گراری ڈولیوں کی انسپکشن کا بھی فیصلہ کیا گیا اور بدوں اجازت چلنے والی ڈولیوں کو بندکیا جائیگا، ، محکمہ صحت جعلی ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف موثرکارروائی کو یقینی بنائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات فارسٹ فائر اور غیر قانونی لکڑی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنائے گا اور قصورواران کا تعین کرتے ہوئے کارروائی ضابطہ عمل میں لائے گا۔
محکمہ سیاحت تفریح مقامات جہاں سیاحوں کی زیادہ آمدو رفت ہے، ٹورازم پولیس و ریسکیو 1122 اپنا فعال کردار ادا کریں گے اورسیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔
ٹریفک پولیس مظفرآباداور سب ڈویژنل مجسٹریٹ صاحبان ٹریفک مینجمنٹ کے علاوہ اوورلوڈنگ‘ بدوں پرمٹ چلنے والی گاڑں یو کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے مطابق شیڈول اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال /کوالٹی چیکنگ کا کام جاری رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں گے۔
محکمہ تعلیم رواں تعلیمی سیشن میں مونو گرام والی کاپیوں‘ مخصوص بک ڈپوز پر درسی کتب کی فروخت اور مقررہ انراخ سے زائدرقم کی وصولگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا ۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات جن کی محکمہ تعلیم کی جانب سے رجسٹریشن کی گئی ہے جو پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات اس معیار پر پورا نہ اترتے ہیں کے خلاف مطابق قانون کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔
اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ریت‘ بجری‘ کرش وغیرہ کی غیرقانونی نکاسی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔پرائس کنٹرول کو مزید موثربنانے کیلئے مجسٹریٹ صاحبان ایکشن لیں گے۔