گڑھی دوپٹہ(کشمیر ڈیجیٹل ) گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد سید اناب گیلانی نے تحصیلدار کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد تحصیلدار گڑھی دوپٹہ سید اناب گیلانی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی، جنہوں نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا رول ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کا دورہ،طبی سہولیات فراہمی کی یقین دھانی
سید اناب گیلانی کے چارج سنبھالنے کے بعد گڑھی دوپٹہ میں تحصیل کی سطح پر انتظامی امٍور کی انجام دہی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
تحصیل دار کی تعیناتی کو علاقے میں انتظامی ڈھانچے کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں کو توقع ہے کہ تحصیلدار کی تعیناتی سے مقامی سطح پر انتظامی معاملات کی انجام دہی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں سہولت میسر آئے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں نئی تحصیل “تحصیل گڑھی دوپٹہ” کے قیام کی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد اب شہریوں کی نظریں دیگر انتظامی سہولیات کی فراہمی پر بھی مرکوز ہیں۔




