آزادکشمیر کی قانونی وادبی شخصیت بیرسٹر حمید بھاشانی دارفانی سے کوچ کرگئے

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ ) کشمیر انٹرنیشنل پریس کلب امریکہ کے بانی چیئرمین و کشمیر کی معروف قانونی و ادبی شخصیت بیرسٹر حمید بھاشانی اس دنیا میں نہیں رہے بیرسٹر حامد بھاشانی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ امریکہ ٹورنٹو میں انہوں نے اس جہان نا پائیدار سے جہاں عدم کی طرف کوچ کیا۔ مرحوم طویل عرصہ سے پھیپڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔کشمیر انٹر نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر حمید بھاشانی کے سانحہ ارتحال پر ان کے سوگ میں کشمیر انٹرنیشنل پریس کلب اور کشمیر انٹرنیشنل پریس فورم کی تین دن تک تمام سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا۔

کشمیر انٹرنیشنل پریس کلب امریکہ کے صدر پروفیسر سعود الطاف غزنوی نے کہا کہ بروز جمعرات بیرسٹر حمید بھاشانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پریس کلب کے زیر اہتمام قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا انہوں نے جملہ سوگواران سے اظہار تعزیت کیا ۔
آزادکشمیر سے بھی افغان شہریوں کی واپسی شروع، ڈی ایس پی باغ الوداع کرتے ہوئے آبدیدہ

Scroll to Top