نیلم:محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں وبرفباری کی پیشگوئی کے باعث نیلم ، شاردہ ، کیل، شونٹر، گریس جانے والے شہریوں وسیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 11اپریل تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر تحصیلدار کیل نے کہا ہے کہ بارش اور برف باری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور برفانی تودہ گرنے کے قوی امکانات ہیں۔
بارش اور برفباری کےدوران سیاح ومقامی افراد غیر ضروری سفر اور پہاڑی علاقوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاح کہیں خطرے والے مقامات پر رہائش پذیر ہوں تو موسم بہتر ہونے تک محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔
بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ چلنے سے بھی اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت بالائی علاقوں میں آج سے بارش،گرد آلود ہوائوں کا الرٹ جاری