تتہ پانی: تتہ پانی کے نواحی علاقے تاہی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک اور برساتی نالے پر پل کی تعمیر شروع کردی جو حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق تتہ پانی کا نواحی علاقہ تاہی دورجدید میںبھی سڑک جیسی سہولت سےمحروم ہیں، عوامی نمائندوں نے طفل تسلیوں میں دہائیاں گزار دیں ۔
حکمرانوں کے دروازوں پر چکر کاٹنے سے تنگ آکر نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کی اور برساتی نالے پر پل کی تعمیر بھی شروع کردی جو آخری مراحل ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ تاہی میں گزشتہ سال مکان کی چھت گرنے سے 10افراد جاں بحق ہو ئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتاتھا، کئی لوگوں نے راستے میں دم توڑا
طلبہ کا کہنا تھا کہ جب بھی بارش ہوتی تھی ہمیں سکول سے چھٹی کرنا پڑتی تھی،اب ہمارا بڑامسئلہ حل ہو گیا ہے، ہم تعاون کرنے والوں کے مشکور ہیں۔
ایک بزرگ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سال سے علاقہ پسماندگی کا شکار ہے، ہر الیکشن میںہمیں تسلی ہی دی گئی، یہاں حکمرانوں کا کوئی رشتہ دار ہوتاتو ضرور توجہ دیتے لیکن یہاں غریب اور عام لوگ رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنگ سڑکیں، وادی لیپا کافائربریگیڈ نظام عوام کو سہولیات دینے میں ناکام