دہشتگرد تنظیم نے بچوں کی شہادت کی جھوٹی کہانی سنا احتجاج پر مجبور کیا،اویس صدیقی کا اعتراف

سہنسہ (کشمیر ڈیجیٹل) سہنسہ کے رہائشی اویس صدیقی جو کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے ڈیڑھ سال وابستہ تھے نے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اویس صدیقی کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت نے نو نومبر کو ایک جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ راولاکوٹ میں چار بچوں کی شہادت ہوگئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین راجہ جمیل سمیت متعدد شہریوں کا دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

بچوں کی شہادت کیخلاف کارکنوں سڑکوں پر نکلیں اور ہم نوجوان اس دھرنے اور احتجاج میں شامل ہوئے ۔

تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سےبچوں کی شہادت کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی کیخلاف شہریوں کا شدید ردعمل، سخت کارروائی کا مطالبہ

اویس صدیقی کا کہنا تھا کہ چار بچوں کی شہادت کی جھوٹی افواہ پھیلاکر ہمیں احتجاج کیلئے ورغلا گیاجس پر احتجاج کیا جو کہ ہماری غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں ، ریاست مخالف بیانیہ ناقابل برداشت ہے ، حکومت کو چاہیے کہ ان دہشتگرد جتھوں کیخلاف آپریشن کیا جائے۔