چیئرمین راجہ جمیل سمیت متعدد شہریوں کا دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

کوٹلی، کھوئیرٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کے اہم رکن و چیئرمین راجہ جمیل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے دہشتگرد تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کردیا

چیئرمین راجہ جمیل کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ گہرے روابط تھےاور عوامی حقوق کیلئے ان کیساتھ کھڑا رہا ، ہر احتجاج اور دھرنے میں ان کی سپورٹ کرتا رہا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہماری منزل ، کشمیر ہماری شناخت ، ڈنڈے کے زور پر سیاست نہیں چلے گی: سپیکر اسمبلی طارق فاروق

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے بدلتے تیور او رریاست مخالف بیانئے کے بعد میں ریاست سے معذرت کرتا ہوں اور کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

ایک اورشہری کوٹلی راجدھانی کے رہائشی نثار احمد نے بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔

نثار احمد کا کہنا تھا کہ جب تک کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی بات کرتی تھی اس کے ساتھ تھا

مگر ریاست مخالف بیانیہ کے بعد میرا اس انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ، ریاستی اداروں کیخلاف انتشاری سرگرمیاں قابل مذمت ہیں ، حکومت ان کیخلاف فوری کارروائی کرے۔

کوٹلی کھوئی رٹہ کے رہائشی بلال شوکت نے بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سےلا تعلقی کا اعلان کردیا ۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب تک کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت عوامی حقوق کی بات کرتی تھی ان کیساتھ کھڑا تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی کیخلاف شہریوں کا شدید ردعمل، سخت کارروائی کا مطالبہ

مگر جونہی کالعدم ایکشن کمیٹی نے اپنے تیور بدلےاور ریاست مخالف بیانیہ بنایا تو ہمیں مناسب نہیں لگا ۔ ہم پہلے بھی ریاستی اداروں کیساتھ کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں۔

بلال شوکت کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے عوامی مطالبات تک تو سب ٹھیک تھا مگر ریاستی اداروں ، حکومت اور پاکستان کیخلاف بیانیہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیےکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری قیادت اور مسلح جتھوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ریاست کا امن بحال ہو۔