ایکشن کمیٹی

دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے سرغنہ عمر نذیر کا دہشتگروں سے روابط کا اعتراف، فوری آپریشن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

مظفرآباد:دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے سرغنہ عمر نذیرکشمیری کا دہشتگرد عناصر سے وابستگی کے حوالے سے اعتراف سامنے آ گیا ہے جس کے بعد عوام نے اپیل کی ہے کہ دہشتگرد ایکشن کمیٹی کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے اور مزیدان دہشتگردوں کو مزید خون خرابے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

شہریوں کا کہنا ہے ہماری حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس ویڈیو کا فوری نوٹس لیا جائے، اس میں کیے گئے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد ایکشن کمیٹی کوٹلی میں زمین بوس،4ممبران نے علیحدگی کا اعلان کردیا

شہریوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا امن، سلامتی اور عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے اور راولاکوٹ میں امن کیلئے دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگرد ایکشن کمیٹی کو خوارجیوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ خارجی شہزاد کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو ریاست پاکستان اور اداروں کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اپنے آلہ کاروں دہشتگرد ایکشن کمیٹی کیخلاف آپریشن پر جواب دینے کا اعلان کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام حدیں پار ،دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے جتھوں نے ریاست کیخلاف اسلحہ اٹھا لیا، دھمکیاں،عوام نے آپریشن ناگزیر قرار دیدیا

دہشتگرد ایکشن کمیٹی جو پرامن احتجاج کا دعویٰ کرتی تھی اب مکمل طور پر بے نقاب ہوچکی ہے ، عوام کا مطالبہ ہے فوری دہشتگرد تنظیم کا خاتمہ کیا جائے۔

یہ بھی یاد رہے کہ دہشتگرد تنظیم کے کئی رکن گرفتار کئے گئے ہیں جنہوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔