دہشتگرد شہزاد کی دہشتگرد کمیٹی کے کور ممبر امتیاز اسلم کیساتھ رابطوں کے بعد راولاکوٹ میں انٹری،بھارتی ایجنڈا بے نقاب

 دہشتگرد شہزاد جو راولاکوٹ جیل سے فرار ہوااور افغانستان میں جا کر روپوش ہوا،اب بھارت کی ایما پر دہشتگردوں کو بچانے دہشتگرد لے کر راولاکوٹ پہنچ گیا ہےاور سکیورٹی فورسز کو دھمکیاں دی ہیں کہ آپریشن کا جواب آپریشن سے  دینگے۔

دہشتگرد ایکشن کمیٹی جو پرامن جدوجہد کا دعویٰ کرتی آئی ہے حقیقتاً دہشتگردوں کی ہی پراکسی نکلی ہے اور اب مسلح دہشتگرد ان کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں لیکن فورسز نے ان کے خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے جبکہ عوام کی جانب سے بھی بڑے آپریشن کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام حدیں پار ،دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے جتھوں نے ریاست کیخلاف اسلحہ اٹھا لیا، دھمکیاں،عوام نے آپریشن ناگزیر قرار دیدیا

آزادکشمیر کے عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد شہزاد صرف اور صرف لاشوں، خون ،بربادی اور تباہی کاسوداگر ہے اور کسی صورت پونچھ یا کشمیریوں کانمائندے نہیں ہو سکتا۔

عوام کا کہنا ہے کہ بندوق ،گولی لاشیں کسی چیز کا حل نہیں ہوتی،دہشتگرد ایکشن کمیٹی کہ ذمہ داران فوراً ایسے شرپسند عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کریںاو ر دھرنے ختم کریں ورنہ آپریشن کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی.

شہریوں کا کہنا ہے کہ کشمیری کسی صورت کشمیر کے اندر کسی بندوق بردار لہر کے حمایتی نہیں، نہ ریاست یا ریاستی اداروں کیخلاف بندوق اُٹھانی چاہئے۔ یہ بھارت کی سازش ہے۔

دہشتگرد شہزادجو راولاکوٹ جیل سے فرار ہوا اس کی سوشل میڈیا پروقتاً فوقتاً ویڈیو ز آتی رہیں لیکن اب اس کی راولاکوٹ سے آنیوالی ویڈیو نے عوامی تشویش کئی گنا بڑھا دی ہے، دہشتگرد ایکشن کمیٹی نے شہریوں ، معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ، اب دہشتگرد جتھے سامنے آنے پر معاملہ مزید عیاں ہوگیاہے۔

آزادکشمیر کے معصوم عوام کو بنیادی حقوق کا جھانسہ دلا کر دھرنے میں لایا گیا اور اب دہشتگرد ان پر مسلط ہو گئے، دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی کئی آڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

دہشتگرد شہزاد نے ہی باغ سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں کو سال پہلے راولاکوٹ بھیجا تھا جو فورسز کے آپریشن میں2ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔دہشتگرد شہزادکے کردار سے عوام بخوبی واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرپور میں بڑی کارروائی، دہشتگردایکشن کمیٹی کااہم رکن طارق محمودگرفتار،اہم انکشافات

یاد رہے کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں دہشتگرد غازی شہزاد کی ویڈیوز بھی چلائی تھیں جس میں وہ فورس بنانے کا دعویٰ کررہا تھا۔

دہشتگرد غازی شہزاد کی دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے کور ممبر امتیا اسلم کیساتھ رابطے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں اسلحہ سپلائی کا ذکر تھا جبکہ کچھ گرفتار دہشتگردوں نے بھی سازش بے نقاب کی تھی۔