بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع بھمبر میں بھی کسانوں کی رجسٹریشن مہم جاری ،زراعت حکام نے زمینداروں سے رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک و آبپاشی احسان الحق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر اعجاز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھمبر میں بھی نائب ناظم زراعت توسیع ضلع بھمبر عمار امین کی زیر نگرانی کسانوں کی رجسٹریشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آزادکشمیر بھر میں کسانوں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا
مہم کا بنیادی مقصد زمینداروں کے ملکیتی و قابلِ کاشت رقبہ جات، فصلوں، باغات اور دیگر زرعی سرگرمیوں کا مستند ریکارڈ مرتب کرنا ہے، تاکہ حکومت آزاد کشمیر کو زرعی شعبے کی حقیقی صورتحال اور کسانوں کی ضروریات سے آگاہی حاصل ہو اور مستقبل میں زراعت کی ترقی کے لیے بہتر منصوبہ بندی، ترقیاتی سکیمیں اور سہولیات متعارف کروائی جا سکیں۔
محکمہ زراعت بھمبر نے ضلع بھر کے تمام زمینداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے ملکیتی و قابلِ کاشت رقبہ جات سمیت تمام ضروری معلومات درست طور پر محکمہ زراعت کو فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ داخلہ آزادکشمیر: اسلحہ لائسنس رجسٹریشن کی مدت میں یکم دسمبر تک توسیع
واضح رہے کہ مستقبل میں محکمہ زراعت کی ترقیاتی سکیموں سے صرف وہی زمیندار فائدہ اٹھا سکیں گے جو محکمہ زراعت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔
زمیندار اپنی رجسٹریشن بروقت یقینی بنائیں رجسٹریشن کے لیے تمام زمیندار اپنی اپنی یونین کونسل کی سطح پر قائم قریبی زرعی توسیعی مراکز سے رابطہ کریں اورتعینات عملے کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
مزید رہنمائی اور معاونت کے لیے دفتر نائب ناظم زراعت توسیع ضلع بھمبر بھی تشریف لا سکتے ہیں۔




