میرپور میں بڑی کارروائی، دہشتگردایکشن کمیٹی کااہم رکن طارق محمودگرفتار،اہم انکشافات

میرپور (کشمیر ڈیجٹیل )میرپور میں سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی،دہشتگردایکشن کمیٹی کے اہم رکن جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سٹی صدر طارق محمود گرفتار، گرفتار شخص کی نشاندہی پر ایک مکان سے 4 واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے نقد برآمد۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طارق محمود ولد ڈھیرو خان کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیلم ویلی: دہشتگرد ایکشن کمیٹی کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد انتشاری گرفتار،کئی روپوش

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شخص مرکزی کمیٹی کے رکن سعد انصاری کا قریبی ساتھی ہے اور مبینہ طور پر انہیں مالی وسائل اور دیگر سامان فراہم کرنے کا انتظام کرتا تھا۔

دورانِ تفتیش طارق محمود نے انکشاف کیا کہ راولاکوٹ منتقل کیے جانے والے واکی ٹاکیز اور نقد رقم کو چھترپڑی کے علاقے میں ایک مکان میں چھپایا گیا تھا، اس اطلاع پر متعلقہ مقام پر کارروائی کی گئی، جہاں سے 4 واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے جے کے ایل ایف سے وابستہ ہے اور اس وقت میرپور میں تنظیم کے سٹی صدر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

سعد انصاری اور راجہ دانش کو اپنے قریبی ساتھی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی سرگرمیوں کے دوران وہ اکثر راولاکوٹ جاتا رہا۔ذرائع کے مطابق طارق محمود نے مزید بتایا کہ سعد انصاری کی ہدایات پر اس نے راولاکوٹ میں مالی معاونت اور دیگر سامان کی ترسیل کا انتظام کیا۔

برآمد ہونے والی اشیاء بھی مبینہ طور پر چھترپڑی کے رہائشی حسن زرگر کے ذریعے منتقل کی جانی تھیں، جو میرپور کے صرافہ بازار میں دکان چلاتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش بتایا کہ برطانیہ میں مقیم وسیم انصاری اسے رقم بھیجتا تھا، جسے وہ بعد ازاں راولاکوٹ منتقل کردیا تھا