عوامی حقوق کے نام پر سفاکیت، کالعدم ایکشن کمیٹی نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا

راولاکوٹ ( کشمیر ڈیجٹیل )عوامی حقوق کے نام پر سفاکیت، راولاکوٹ میں مریضوں اور ایمبولینسوں کا راستہ روک کر انسانیت کو یرغمال بنایا گیا ۔

شہر اور گردونواح میں فسادى جتھے کی جانب سے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کا عمل محض عوام کو پریشان کرنے تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس نے انسانی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

 ان رکاوٹوں کے باعث مریضوں اور ایمبولینسوں کو راستہ نہ دینا اس جتھے کی بے حسی، سنگ دلی اور انسانیت سے عاری سوچ کا بدترین مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت میں پھوٹ، مستقبل بچانے کیلئے متحرک

کئی مریض بروقت ہسپتالوں تک نہ پہنچ سکے، جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، مگر راستوں پر قابض عناصر نے ان کی مجبوری اور زندگی کی اہمیت کو بھی پامال کردیا۔

جو عناصر عوامی حقوق، محرومیوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر تحریک چلانے کے دعوے کرتے ہیں، ان کا طرزِ عمل خود ان کے دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔

کیا عوامی حقوق کا مطلب مریضوں کو علاج سے محروم کرنا، ایمبولینسوں کو روکنا اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے؟

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیراسمبلی :7 شرائط پرعملدرآمدورنہ کارروائی ہوگی، کالعدم ایکشن کمیٹی کوانتباہ

کیا کسی تحریک کے نام پر بیمار، بزرگ، بچے اور عام شہریوں کو اجتماعی سزا دینا جائز ہوسکتا ہے؟

یہ طرزِ عمل حقوق کی جدوجہد نہیں بلکہ عوام کو یرغمال بنانے، ان کی زندگیوں سے کھیلنے اور معاشرے کو مفلوج کرنے کی انتہا ہے جس کے خلاف ریاست کو سخت سے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔