ڈڈیال: سرگرم خواتین کا بھی عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

ڈڈیال (کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف ایجنڈے پر تحفظات ، ڈڈیال سے تعلق رکھنے والی سرگرم تین خواتین نے بھی کمیٹی سے اپنی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقصیٰ عابد، سمیعہ عجائب اور انیلا عروج نے اپنے بیان میں عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اب کمیٹی کا حصہ نہیں رہیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پلاٹ کی غیرقانونی منتقلی،میونسپل کارپوریشن میرپورکا انکوائری کاحکم

ذرائع کے مطابق ماضی میں عوامی حقوق کے مطالبات کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں خواتین کو متحرک کرنے والی بعض خواتین بھی اب کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ اور خواتین میں عوامی ایکشن کمیٹی کے موجودہ ایجنڈے کے حوالے سے تحفظات اور خدشات اجاگر کئے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف بیانیہ نامنطور، سکندر بھٹو کا بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا  اعلان

اس ضمن میں یہ مؤقف سامنے آ رہا ہے کہ کمیٹی کی سرگرمیاں عوامی حقوق کے مطالبات سے ہٹ کر ایسے معاملات کی جانب بڑھ رہی ہیں جن پر حکومتی اداروں اور دیگر حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ڈڈیال کی تین خواتین کی جانب سے لاتعلقی کے اعلان کو مقامی سطح پر عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کے سلسلے کی ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔