اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا سکڑتا بیڑا:خریداری کابحران،سابق ایئرچیف کی وارننگ
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 357 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 23 نومبر تک ہو گا۔
ریلیف اسکیم
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کورافیل طیاروں کی کمی کا سامنا،مودی کادعویٰ جھوٹا نکلا
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔




