اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق بھارتی ایئر فورس چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اعتراف کیا کہ لڑاکا اسکواڈرنز کی تعداد 42.5 کی مطلوبہ سطح کے بجائے صرف 29 رہ گئی جو گزشتہ 60 برسوں کی کم ترین سطح ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں کی رائے نظر انداز کی جا سکتی ہے جبکہ بھارتی حزب اختلاف کی تنقید کو بھی ’سیاست“ کا نام دیکر نظر انداز کیا جاسکتا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کورافیل طیاروں کی کمی کا سامنا،مودی کادعویٰ جھوٹا نکلا
مگر جب خود ایئر چیف اسکواڈرنز کی گرتی تعداد اور خریداری میں تاخیر پر خطرے کی گھنٹی بجائیں، تو جدید اور ناقابلِ شکست فضائیہ کا بھارتی حکومتی بیانیہ یک لخت زمین بوس ہوجاتا ہے۔
امر پریت سنگھ نے خبردار کیا کہ اس زوال کو روکنے کیلئے فضائیہ کو ہر سال 36 سے 40 نئے لڑاکا طیارے درکار ہیں۔
انہوںنے تاخیر کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہاتاخیر سے ملنے والی ٹیکنالوجی، نہ ملنے والی ٹیکنالوجی کے برابر ہے۔
انہوں نے تیجس Mk1A پر ا دو ٹوک الفاظ میں کہا: بہت تاخیر ہوئی ہے اور کوئی شک نہیں کہ یہ ہمیں نقصان پہنچائے گی۔
فروری 2021 میں 83 تیجس Mk1A طیاروں کا 48,000 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا، جن کی فراہمی مارچ 2024 سے شروع ہونی تھی۔
اصل شیڈول کے مطابق اب تک دو مکمل اسکواڈرن فضائیہ کا حصہ بن چکے ہوتے، مگر ڈھائی سال سے زائد گزرنے کے باوجود ایک بھی طیارہ حوالے نہیں کیا گیا۔
97 طیاروں کے دوسرے آرڈر کے بعد Mk1A کا مجموعی معاہدہ 180 طیاروں تک پہنچ گیا ہے۔
جس کی مالیت تقریباً 1.1 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس کے باوجود نئے ایئر چیف کو پہلا اسکواڈرن بھی زیادہ سے زیادہ مارچ 2027 تک ملنے کی امید ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں طلباء کا احتجاج،گودی میڈیا کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا
114 طیاروں کے ملٹی رول فائٹر ایئرکرافٹ (ایم آر ایف اے) پروگرام کی ابتدائی معلوماتی درخواست (آر ایف آئی) 2018 میں جاری ہوئی تھی مگر آٹھ سال بعد بھی باضابطہ تجویز کی درخواست (آر ایف پی) جاری نہیں ہو سکی۔
بھارت عالمی طاقت بننے کے بلنگ بانگ دعویٰ کررہا ہے مگر اپنے اسکواڈرن پورے کرنے سے قاصر ہے۔
بھارتی ایئر چیف (ر)نے وہ بات علی الاعلان کہہ دی جو وہاں کی اسٹیبلشمنٹ دبے لفظوں میں کہتی ہے۔
جنگی طیاروں کے حصول میں یہ تاخیر سوال اٹھاتی ہے کہ کیا بھارتی حکومت بھاری دفاعی اخراجات کو حقیقی جنگی تیاری میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
2026-27 کے بجٹ میں دفاع کے لیے ریکارڈ 7.85 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے جو گزشتہ سال کے 6.81 لاکھ کروڑ روپے سے 15.27 فیصد زیادہ ہیں۔
بھارت دو محاذوں پر جنگ کی تیاری کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے، جبکہ اس کی لڑاکا قوت اندر سے کھوکھلی ہوتی جا رہی ہے۔ خود وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی تیجس Mk1A کی مسلسل تاخیر پر ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی سرزنش کر چکے ہیں۔
بھارت خود کو بڑی فوجی طاقت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر اس کا دفاعی خریداری کا نظام آج بھی بنیادی ضروریات بروقت پوری کرنے سے قاصر ہے ۔جدت کے نعرے گھٹتی فضائی طاقت پر ہرگز پردہ نہیں ڈال سکتے۔




