مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )عدالت عالیہ آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔
محکمہ عدل و انصاف وقضاء برانچ میں ایڈھاک بنیادوں پر دستیاب خالی آسامیاں سول حج، مجسٹریٹ درجہ اول پی بی ایس 17تحصیل قاضی پی بی ایس 17کیخلاف تقرری کیلئے درخواستوں پر اعتراض کی آخری تاریخ 28نومبر مقرر کی گئی ہے۔
فہرست امیدواران /اعتراضات آفیشل ویب سائٹ www.ajkhighcourt.gok.pkپر اپلوڈ کر دی گئی ہیں ۔
اعتراض / اعتراضات کے حوالہ سے عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر مظفر آباد کے شعبہ ریکارڈ سے مطلوبہ تفصیل دفتری اوقات کار کے دوران حاصل کی جاسکتی ہے۔
جمله امیدوار 28 نومبر 2026 بروز ہفتہ بوقت 02:00 تک اعتراضات کی یکسوئی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کوئی عذر/ اعتراض قابل قبول نہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ آزادجموں و کشمیر نے محکمہ عدل و انصاف و قضاء برانچ میں ایڈہاک بنیادوں پر خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے درخواست گزار امیدواروں کی فہرست اور اعتراضات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج، مجسٹریٹ درجہ اول (بی پی ایس 17) اور تحصیل قاضی (بی پی ایس 17) کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی فہرست اور اعتراضات کی تفصیلات عدالت عالیہ کی سرکاری ویب سائٹ www.ajkhighcourt.gok.pk پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
امیدوار اپنے اعتراضات سے متعلق تفصیلات عدالت عالیہ کے ہیڈ کوارٹر مظفرآباد کے شعبہ ریکارڈ سے دفتری اوقات کار کے دوران حاصل کر سکتے ہیں۔
عدالت عالیہ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 نومبر 2026 بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے تک اپنے اعتراضات دور کرنے اور ان کی یکسوئی یقینی بنائیں۔ مقررہ وقت کے بعد کسی قسم کا عذر یا اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔




