میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) چکسواری سے مخصوص نشست پر منتخب رکن قانون ساز اسمبلی مریم ادریس کو میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کی سینیٹ کا رکن مقرر کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح،عوام کو بہترین سہولیات فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
اس حوالے سے یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ 2026ء کی دفعہ 19(1)(e) کے تحت مریم ادریس چودھری کی بطور رکن یونیورسٹی سینیٹ تقرری عمل میں لائی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف،نواز شریف، مریم نواز کا دورہ،مظفرآباد میں بڑی بیٹھک، اہم فیصلے
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری تین سال کے لیے ہوگی۔ اس تقرری کو یونیورسٹی کے انتظامی و پالیسی امور میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




