پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجٹیل ) علاقائی معیشت میں پاکستان کا کردار مزید اہم ہونے جا رہا ہے، دو سال تک خطے کے اقتصادی تعاون کی سمت متعین کرنے کی ذمہ داری اب پاکستان کے کندھوں پر آگئی ہے۔ 

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے، جس کے بعد آئندہ دو برس کے لیے اس اہم علاقائی تنظیم کی قیادت پاکستان کے پاس ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :ای سی او کا 30واں اجلاس،اسحاق ڈار نے 5اہم ترجیحات کا اعلان کردیا

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ای سی او کی چیئرمین شپ 2026 اور 2027 کے لیے حاصل کی ہے۔

 قبل ازیں یہ ذمہ داری قازقستان کے پاس تھی، جس نے 2025 کے دوران تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

پاکستان نے قازقستان سے چیئرمین شپ حاصل کرنے کے بعد اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور اس کے کردار کو مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہر کشمیری ہر پاکستانی کے دل کی آواز ، اسحاق ڈار

پاکستان کی سربراہی میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، علاقائی روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانے کی توقع ہے۔

 اقتصادی تعاون تنظیم ایک علاقائی بین الحکومتی تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کی دو سالہ چیئرمین شپ کو اس حوالے سے ایک اہم سفارتی ذمہ داری قرار دیا جا رہا ہے۔