مودی سرکار اور بھارتی فضائیہ کے درمیان شدید اختلافات و چپقلش ،معاملہ انتقامی کارروائیوں تک پہنچ گیا

 نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کی اراضی کے تنازع نے نریندر مودی حکومت اور انڈین ایئر فورس کے درمیان تناؤ نمایاں کردیا۔

سابق بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے فضائیہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لداخ میں شدید سردی کے باوجود بھارت کیخلاف احتجاج، خواتین ، بچے بھی میدان میں آگئے

ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل سابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ریس کورس اراضی تنازع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ دیا۔

خط میں نئی دہلی کے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن کی 40 ایکڑ سے زائد اراضی بھارتی فضائیہ کے کنٹرول میں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیا۔

مودی حکومت کی ایما پروزارتِ ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرز نے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن میں واقع فضائیہ کا اسپورٹس کمپلیکس سیل کر دیا تھا۔

مودی سرکار کے انتقامی  اقدام کے باعث اسپورٹس کمپلیکس میں 31 اکتوبر کو شیڈول ایئر چیف کی الوداعی گالف تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی فنڈنگ ڈوب گئی،کشمیریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو مسترد کردیا، پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

بھارتی جریدہ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اسپورٹس کمپلیکس کی بندش سے 5 ہزار اہلکاروں کی تربیتی و سکیورٹی سہولیات متاثرجبکہ 300 سے زائد ملازمتیں خطرے میں ہیں۔

یاد رہے کہ معرکہ حق کے موقع پر بھارتی فضائیہ کو پاک فضائینہ نے ناکوں چنے چبوائے تھے ، شاید یہی بدلہ مودی سرکاربھی اپنے فضائیہ سے لینے کی کوشش کررہی ہے اور اپنے ہی ایئرچیف کو رسوا کردیا ہے۔