فتنہ الخوارج کی جانب سے مذموم مقاصد کیلئےمساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری ہے اوربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج شرعی سمیت ہر قسم کے تسلیم شدہ قانون کی کھلم کھلا مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔
فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد کو اپنے ٹھکانوں میں تبدیل کرنا مذہبی تقدس اور معاشرتی اقدار کی صریح پامالی ہے،فتنہ الخوارج کی جانب سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مساجد کی حرمت پامال کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخواراج کی طرف سے مساجد کا دہشتگردی کیلئے استعمال، سکیورٹی فورسز نے 2ٹھکانے کلیئر کرا دیئے
ویڈیوزمیں خارجی دہشت گردوں کو مسجد میں آتشیں اسلحہ اور بھتے کی رقم سمیت واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے،خارجی دہشت گردوں کی طرف سے مساجد کی حرمت پامال کرنے اور ناچ گانے کی ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پرآ چکی ہیں۔
فتنۃ الخوارج کے شرپسند عناصر مساجد کو دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور شہریوں سے بھتہ وصولی کے لیے استعمال کرتے ہیں،فتنہ الخوارج کی یہ ویڈیوز اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ان شرپسند عناصر کا نہ تو شریعت اورنہ ہی اسلام سے کوئی تعلق ہے۔




