کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندعناصر نے بچیوں کو لہو لہان کرکے حیوانیت کا ثبوت دیا،اسامہ قیوم

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں  نے معصوم بچیوں کو لہولہان کر کے اپنی حیوانیت کا ایک بار پھر ثبوت دیدیا۔

خطےمیں امن کیلئے ضروری ہے کہ ان امن دشمن درندوں کے خلاف اب فوری اور کچل دینے والی کارروائی ہی واحد حل ہے۔

راولاکوٹ کی معصوم عائشہ کا قاتل کون؟ کلعدم ایکشن کمیٹی حقائق کیوں چھپا رہی. سچ وہ جو سب کے سامنے   آگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ اور کشتواڑ میں چار بار زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس

کشمیری نوجوان اسامہ قیوم نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار  پر سوال اٹھا دیا ۔  اسامہ قیوم نے اپنے ویڈیو بیان میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو بے نقاب کردیا ۔

اسامہ قیوم کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں راولاکوٹ میں ہونیوالے سانحہ میں جویریہ اور عائشہ ثاقب کو گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا گیا ہے ۔

پولیس پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر گولیاں برسائی گئیں جس کی زد میں آکر بچیاں شہید ہوگئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کی زد میں دونوں بچیاں آکر جام شہادت نوش کرگئیں۔

اسامہ قیوم نے سوال اٹھایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی انا اور ضد سے سوائے لاشیں اٹھانے کے حاصل کیا ہوا؟

کبھی کسی کا جوان شہید تو کبھی کسی کا بچہ، کبھی کسی کی بچی تو کبھی بزرگ شہریوں کوگولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی بچوں کی قاتل،زخمی بچی کے لواحقین نے عمر نذیر کشمیری کو جوتا دے مارا

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے جہاں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں کئی جوانوں کو زخمی اور شہید کیا وہاں عام عوام کے بچوں کی لاشیں بھی اٹھائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی ضد اور انا کو چھوڑ کر امن کا راستہ اپنائے اور عام شہریوں کے بچوں کا قتل عام بند کرے ۔ تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو سوچنا چاہیےکہ عوام ان سے دن بدن دور کیوں ہورہی ہے حال  ہی میں ارجہ کے انجمن تاجران نے بھی کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔

اسامہ قیوم نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ احتجاج اور دھرنوں کے دوران ریاست بھی پرامن رہی اب کالعدم ایکشن کمیٹی میں مسلح عناصر موجود ہیں جو امن کی جگہ انتشار کو ہوا دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کو ہارڈ رویہ اختیار کرتے ہوئے ان شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور خطے کے امن کیلئے ضروری ہے کہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔