پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے 7اراکین کی تقرریاں ہائیکورٹ میں چیلنج، بڑے سوالات اٹھا دیئے گئے

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے 7اراکین کی تقرریاں ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں جس میں تقرریوں سے متعلق اہم نکات اٹھائے گئے ہیں جس پرآزادکشمیر ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سینئر قانون دان ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ نے معاذ عبداللہ بنام آزادکشمیر حکومت پٹیشن دائر کی ہےجس میں 8اگست 2026کو کی گئی تقرریاں چیلنج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی سے بھی مشکل فزیکل ٹیسٹ؟ آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی 6 کلومیٹر دوڑ کی شرط

8اگست 2026کو سابق حکومت نے منیر حسین چوہدری،ڈاکٹر لیاقت حسین،محمد زاہد خان عباسی،عبدالقدوس،ڈاکٹر عبدالحمید،محترمہ مدحت شہزاد،ڈاکٹر سلیم خان کو3سال کیلئے پبلک سروس کمیشن کے ممبران لگایا تھا۔

رٹ پٹیشن دائر کرنیوالے سینئر قانون دان ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کو بتایا کہ رٹ پٹیشن میںوقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی ومسلم لیگ (ن) کی اتحادی سابق حکومت 5سالہ دور مکمل کر چکی تھی لہذا اسے پبلک سروس کمیشن کے ممبران کی تقرریوں کااختیار نہیں تھا۔

پٹیشن میں دوسرانکتہ اٹھایا گیا ہے کہ جس وقت تقرریاں کی گئی تھیں اس وقت صدر قائم مقام تھےلہذا اس طرح ادارے میں تقرریاں نہیں کی جاسکتی تھیں۔

درخواست میں اہم سوال اٹھا یا گیا ہے کہ پبلک سروس کمیشن ایکٹ کے تحت جب چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی مدت پوری ہوگی تو کمیشن خود بخود تحلیل ہو جائیگا۔

موجودہ چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی مدت جنوری2027میں پوری ہو رہی ہے لہذا ممبران کا 3سالہ ٹینور کیسےفکس کیا جاسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے امتحان کا اعلان

پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے  الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا تھا اور پابندی کے باوجود تقرریاں کی گئیں، حتمی کے  الیکشن کمیشن سے نرمی بھی نہیں لی گئی ، لہذا ان تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بہار نے پٹیشن پر سماعت کی اور حکومت سے جواب طلب کر لیا۔