مظفرآباد( کشمیر ڈیجٹیل ) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
پولیس نے نہ کبھی پہلے گولی چلانے میں پہل کی ہے اور نہ ہی بعد میں ایسا کیا، ہمارا مقصد صرف امن برقرار رکھنا ہے۔
اپنے بیان میں آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ فساد کرنے والوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں امن، مذاکرات اور صلح کی دعوت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کالعدم ایکشن کمیٹی نے سیاحت، تعلیم وترقی ،معیشت تباہ کردی، آئی جی لیاقت علی ملک
پولیس کی تمام تر کوششیں علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔ امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر
پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ہے
یہ بھی پڑھیں آزادکشمیر کے طلبہ کو 500 سکالرشپس فراہمی،پیف کی آگاہی تقریب
۔آزادکشمیر میں امن بحالی کیلئے عوام نے جاندار کردار ادا کیا ہے آزادکشمیر پولیس قیام امن کیلئے پوری طرح تیار ہے




