پہلے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کو پھانسی کا مطالبہ، اب حمایت کیوں؟شہریوں نے فاروق حیدر کے دوغلے پن پر سوالات اٹھا دیئے

مظفرآباد:ریاستی ادارالحکومت مظفرآبادکے شہریوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر جو پہلے کالعدام ایکشن کمیٹی کے کارندوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے تھے، اب وزیراعظم نے بنائے جانے پر انہی کی حمایت پر اتر آئے ہیں، یہ دوغلاپن اور منافقت ہے۔

کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہاکہ فاروق حیدر سینئر سیاستدان ہیںلیکن ان کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے، اقتدار نہ ملنے کی وجہ کے پیچھے بھی کوئی وجہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایم ایچ فعال ہے،راولاکوٹ انتظامیہ نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

ایک اور شہری نے کہا کہ فاروق حیدر نے اقتدار نہ ملنے پر بیانیہ بدلا ، پہلے فاروق حیدر نے کالعدم ایکشن کو را کا ایجنٹ قرار دیا اور بھارتی فنڈڈ قرار دیا ، اب ان کی محبت کیوں جاگی ہے؟ سب دکھ اقتدار نہ ملنے کا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ سینئر سیاستدانوں کو انتشا پھیلانے کے بجائے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ، انہیں ایسے بیانات دے کر انتشار کو ہوا دینا زیب نہیں دیتا ، اسی ریاست میں انہوں نے اقتدار بھی انجوائے کیا ہے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ موجودہ حالات کی ذمہ داری بھی سابق حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کا شہری حقوق کا احتجاج سکیورٹی ایشو بن چکا ، فاروق حیدر نے کہا تھا اب کو پھانسیاں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے نائیک بوستان خان شہید

راجہ فاروق حیدر کی کالعدم ایکشن کمیٹی کیساتھ ہمدردی جاگی ہے ، سکیورٹی اداروں نے ابھی تک انتہائی تحمل سے حالات کو کنٹرول کیا ہے، کالعدم ایکشن کو اب احتجاج ختم کرنا ہوگا۔